ابنا: مایا ناصر کی تدفین کے یہ مراسم، ایسی حالت میں برپا ہوئے کہ دمشق میں العالم کے دفتر انچارج حسین مرتضی، بدستور اسپتال میں ہیں جہاں ان کا معالجہ جاری ہے ۔ شام میں دہشتگردانہ حملے میں پریس ٹی وی کے نامہ نگار مایا ناصر کی شہادت اور دمشق میں العالم کے دفتر انچارج حسین مرتضی کے زخمی ہونے پر اس ملک کے سیاسی ۔ عوامی اور دینی حلقوں نے اپنے رّد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اس حملے کی شدید مذمت کی ہے اور اس حملے کا مقصد، حق کی آواز دبانا اور دہشتگردانہ ماہیت کے برملا ہونے کی روک تھام کرنا قرار دیا ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ شام میں مسلح دہشتگرد گروہ کہ جنھیں بعض مغربی ملکوں کے ساتھہ ساتھہ سعودی عرب ۔ قطر ۔ اور ترکی کی بھی مکمل حمایت حاصل ہے مارچ سنہ 2011 سے سرگرم عمل ہیں اور یہ گروہ، شام میں بدامنی پھیلاتے ہوئے آزاد نامہ نگاروں کو بھی اپنی جارحیت کا نشانہ بنا رہے ہیں تاکہ شام کے واقعات کی حقیقی طور پر ہونے والی عکّاسی کی روک تھام کی جاسکے ۔
........
/169